فلم سلطان کے سیٹ پر سلمان خان گانا گاتے ہوئے رو پڑے

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران اچانک رو پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم “سلطان” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں وہ سیٹ پر موجود ’’جگ گھومیا‘‘ گانا گارہے تھے کہ اچانک دل برداشتہ ہو کر بیٹھ گئے اور زارو قطار رونا شروع کردیا۔ فلم کا گانا ’’جگ گھومیا‘‘ ایک ایسے شخص کے حوالے سے ہے جو پوری دنیا میں گھومتا ہے لیکن اسے آپ میں گم ہوکر ہی سکون ملتا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ آواز کا جادو بھی جگائیں گے جب کہ انہوں نے گانا ’’جگ گھومیا‘‘ کو اپنی آواز میں ریکارڈ کرادیا ہے۔