ایم کیو ایم اراکین قومی اسمبلی نے استعفے پارلیمانی لیڈر کو جمع کرا دیئے

Farooq Sattar

Farooq Sattar

اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے استعفے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کو جمع کرا دئیے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی طرف سے استعفے آج اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائے جانے کاامکان ہے۔ ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے کراچی آپریشن کے خلاف احتجاجاً استعفے آج قومی و صوبائی اسمبلی میں جمع کرائے گئے ہیں۔

استعفے کا فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی زیرصدارت قومی و صوبائی اسمبلی اور اراکین رابطہ کمیٹی کے ساتھ رات گئے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

رات گئے ہونے والے اجلاس میں ٹیلی فونک گفتگو میں متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ کسی بھی فورم پر ایم کیو ایم کی بات نہیں سنی جا رہی، استعفے دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہا۔