ملتان: پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Police Encounter

Police Encounter

ملتان (جیوڈیسک) سمیجہ آباد کے قریب جیولرز کی دوکان پر چند روز قبل ڈکیٹی کرنے والے ملزم عبد الرحمن عرف مانی کو پولیس ساتھیوں اور سامان کی نشاندہی کے لئے لے جا رہی تھی کہ ڈاکو کے ساتھیوں نے اسے پولیس حراست سے چھڑانے کے لئے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی۔

جس کی زد میں آکر مبینہ ڈاکو عبد الرحمن ہلاک ہو گیا۔ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو کے 5 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔