میونسپل کمیٹی مصطفی آباد وراجہ جنگ کے 6 کونسلرز کی ptiمیں شمولیت کا اعلان

Mustfa Abad Lalyai News

Mustfa Abad Lalyai News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی مصطفی آباد وراجہ جنگ کے 6 کونسلرز کی ptiمیں شمولیت کا اعلان، اب مصطفی آباد اور راجہ جنگ میں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین و وائس چیئرمین تحریک انصاف کے ہوں گے، ندیم ہارون رشید خاں کی گفتگو،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی مصطفی آباد اور راجہ جنگ سے 6 آزاد کونسلرز نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں میں میونسپل کمیٹی مصطفی آباد سے رانا منیر احمد ذیلدار اور رانا محمد شہزاد اور میونسپل کمیٹی راجہ جنگ سے امجد علی ،ریاض احمد، محمد ارشد اور ارشد مسیح شامل ہیں، اس موقع پر تحریک انصاف کے ضلعی آرگنائزر ندیم ہارون رشید خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب میونسپل کمیٹی مصطفی آباد اور میونسپل کمیٹی راجہ جنگ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین تحریک انصاف سے ہوں گے۔

اس موقع پر چوہدری حفیظ اللہ ذیلدارنے کہا کہ ہم نے 30سالہ اختلافات بھلا کر تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر میاں گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔