بلدیاتی الیکشن کرپٹ عناصر کے لئے یوم حساب ہو گا، چوہدری شفیق احمد گجر

Shafiq Gujjar

Shafiq Gujjar

فیصل آباد: سابق پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر و سابق ایم پی اے پی پی ٦٨ چوہدری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کرپٹ عناصر کے لئے یوم حساب ہو گا۔ باشعور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے لوٹ مار کرنے والوں کو مسترد کر کے نشان عبرت بنا دیں گے۔

وزیراعظم میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر قیادت ملک بھر میں کرپشن کے خلاف جاری آپریشن قابل ستائش ہے۔ اس آپریشن کے تحت ہونے والی بلاامتیاز کارروائیوں نے عوام کو شعور دیا ہے اور وہ اب قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کو کسی بھی صورت ایوان اقتدار کی طرف نہیں بڑھنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے شہر، صوبہ اور ملک کو کرپٹ عناصر سے پاک کرنے کے لئے اس بار عوام انشاء اللہ اپنے ووٹ کا بھرپور استعمال کریں گے اور خدمت کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں کو یکسر مسترد کر کے ثابت کر دیں گے کہ اب یہاں ترقیاتی کاموں کے نام پر عوامی وسائل ہڑپ کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔