مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 9/3/2017

 Ghulam Rasool

Ghulam Rasool

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) کمسن بچے سے بد فعلی کرنے والے قاری نے عبوری ضمانت کروا لی، مذکورہ قاری اس سے قبل بھی زیادتیاں کر چکا ہے لیکن اہل علاقہ عزت کے ڈر سے خاموش رہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمسن بچے عمیر کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے قاری عاصم نے عبوری ضمانت کروا لی، کمسن بچے عمیر کے والد غلام رسول و دیگر اہل علاقہ کے مطابق مذکورہ قاری اس سے قبل بھی متعدد بچوں کو اپنے درندگی کا نشانہ بنا چکا ہے لیکن اہل علاقہ عزت کے ڈر سے خاموش رہے، ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ قاری کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دوسری سالانہ شان مصطفی کانفرنس کی تیاریاں مکمل، مصر سے آئے ہوئے قاری جمال السید خالد حسین، قاری عادل الباز سالم، قاری رجاء ایوب، قاری عبدالبصیر محمود المصری تلاوت کلام پاک پیش کریں گے، تفصیلات کے مطابق دوسری سالانہ شانِ مصطفی ۖ کانفرنس کی تیاریاں مکمل،تقریب جامعہ گلزار حبیب ۖ میں دوپہر 12بجے سے نماز عصر تک جاری رہے گی، کانفرنس حضرت پیر محمد اکرم الازہری آستانیہ عالیہ بھیرہ شریف کی زیر صدارت و علامہ میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی ایم اے اسلامیات فاضل بھیرہ شریف بانی و پرنسپل جامعہ گلزار حبیب مصطفی آباد کی زیر نگرانی ہو گی،حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اقبال چشتی ناظم اعلی جماعت اہلسنت لاہورخصوصی خطاب فرمائین گے،جبکہ مصر سے آئے ہوئے قاری جمال السید خالد حسین، قاری عادل الباز سالم، قاری رجاء ایوب، قاری عبدالبصیر محمود المصری تلاوت کلام پاک پیش کریں گے، غازی ممتاز حسین قادری کا پہلا سالانہ عرس بھی منایا جائے گا، مقامی علماء کرائم کے علاوہ مصطفی آباد اور گردو نواح سے عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)للیانی نہر سے دو منشیات فروش گرفتار، 20لیٹر دیسی شراب بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد بشیر چیمہ نے للیانی ٹول پلازہ سے منشیات فروش یونس مسیح سے دس لیٹر دیسی شراب جبکہ نوید اختر عرف بھولا مسیح سے بھی دس لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126