مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 1/4/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ریباحہ سلفی نے چھٹی کلاس میں اول پوزیشن حاصل کر لی، صحافیوں کی مبارکباد، تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) کی بھتیجی و مقامی صحافی عبدالمنان سلفی کی بیٹی نے چھٹی کلاس میں اول پوزیشن حاصل کر لی، پریس کلب مصطفی آباد کی صحافی برادری کی طرف سے مبارکباد،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) شریف برادران خود کو بچانے کے لئے ایک بار پھر زرداری کو کرپشن فری ہونے کی ضمانت دے رہے ہیں جس کا واضع ثبوت پہلے ایان علی کی رہائی پھر شرجیل میمن ، حامد سعید کاظمی اور اب ڈاکٹر عاصم کی رہائی ہے ، شریف برادران جو منی لانڈرنگ اور حج سکینڈل میں رہائیاں دے رہی ہے اس ملک و قوم کے ساتھ بہت بڑی ذیادتی ہے ،ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف حا جی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں مہنگائی ، بیروزگاری،کرپشن اور گیس بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابوپانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، پانامہ سکینڈل کیس شریف برادران کے احتساب کی شرعات ہے،پاناما لیکس دنیا میں اس صدی کا سب سے بڑا کرپشن کیس ہے ،جس نے ملک کو ساری دنیا میں بدنام کر کے رکھ دیا ہے ،اس کا حساب اور احتساب ملکی ضرورت ہے کیونکہ کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے حاصل کی گئی قومی دولت حکمران طبقے کے گلے میں پانامہ لیکس سکینڈل کے ذریعے ہڈی بنکر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے شریف برادران اور پوری حکومتی ٹیم کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور تمام حکومتی وزرا ،شریف برادران کی کرپشن کو چھپانے کیلئے ایک سے بڑھ کر ایک جھوٹ بولے جارہے ہیں لیکن اب وہ دور گزر چکا ہے کہ حکمران طبقہ قومی دولت لوٹ لے اور عوام سے یہ کام چھپا رہے اب عوام باشعور اور میڈیا اتناطاقتور ہو چکا ہے کہ حکمران طبقے اور ان کے حواریوں کی کرپشن چند لمحوں کے ا ندر منظر عام پر آجاتی ہے کیس کا فیصلہ ملک و قوم کی تقدیر کے لئے اہمیت کا حامل ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نواحی گائوں دفتوہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، 12سے 15گھنٹے ہونے والی لوڈشیڈنگ سے غریب عوام کی زندگی اجیرن بن گئی، اعلی حکام نوٹس لیں، مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گرمیاں شروع ہوتے ہی مصطفی آباد کے نواحی گائوں دفتوہ میں واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12سے 15گھنٹے تک پہنچ گیا، جس کی وجہ سے اہلیان دفتوہ کو شدید مشکلات کا سامنا،اہل علاقہ کی طرف سے فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126