مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 12/8/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) اہل علاقہ کی بر وقت مداخلت کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش ناکام، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی کا رہائشی 13 سالہ محمد عباس نواحی گائوں سرہالی کلاں میں موٹر سائیکل مکینک کی دوکان پر کام کرتا تھا کہ گزشتہ شام گھر واپس جا رہا تھا کہ سرہالی کلاں کے ہی رہائشی کاشف اور محمد سلیم نے بچے کو موٹر سائیکل پر بٹھا لیا اور استے میں کھیتوں میں لیجا کر زیادتی کی کوشش کی بچے کے شور کرنے پر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے جس پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ذوالفقارحمید راں نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزمان کاشف اور محمد سلیم کو گرفتار کر لیا، کمسن بچے کے والد محمد حنیف کی درخواست پر مقدمہ درج۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)الیون کے وی کا کرنٹ لگنے سے راجن پور کا رہائشی محنت کش عبدالغفورجاں بحق، میت آبائی گائوں روانہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں تھہ دیال سنگھ کے قریب فارم ہائوس پر راجہ پور سے محنت مزدوری کیلئے آنے والے 23سالہ نوجوان عبدالغفورکرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)محمد حسین سیٹھی کا ایس ڈی او محکمہ انہار کے ہمراہ ڈگری کالج کے سامنے نہر کی پٹری کا دورہ، پانی کے بہائو سے کٹنے والا نہر کا کنارہ جلد از جلد بنانے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کے بڑے بھائی محمد حسین سیٹھی نے ایس ڈی او محکمہ انہار ملک محمد آصف کے ہمراہ ڈگری کالج کے سامنے تیزی سے کٹنے والے نہر کے کنارے کا دورہ کیا ، اس موقع پر ڈگری کالج کے پرنسپل خالد شریف نے بریفننگ دے کہ پانی کے تیز بہائو کی وجہ سے کالج اور نہر کے درمیان پٹری تیزی سے کٹ رہی ہے جس سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی عمارت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، جس پر محمد حسین سیٹھی اور محکمہ انہار کے ایس ڈی او ملک محمد آصف نے نہر کے کنارے کو جلد از جلد پکا کرنے کا وعدہ کیا انہوں نے کہا کہ دو سے تین ہفتے تک کام شروع کر دیا جائے گا اور عمارت کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ نہر کے کنارے کے کٹائو کے بارے میں میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے آج ہم یہاں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی نے کہا کہ عوام کے مسائل کو اعلی حکام تک پہنچانا اور اس کے حل کیلئے کوششیں کرنا ہمارا مشن ہے ، مصطفی آباد پریس کلب اپنی ذمہ داریاں آئندہ بھی احسن طریقے سے انجام دیتا رہے گا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)لکھنیکے نا معلوم چور دیوار پھاڑ کر محمد رفیق کے گھر سے ہزاروں روپے نقدی و دیگر قیمتی سامان لیکر فرار، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں لکھنیکے میں نا معلوم چور محمد رفیق کے گھر کی دیوار پھاڑ کر 70ہزار روپے نقدی، ٹی وی ، ڈی وی ڈی، رائفل ودیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش۔۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126