مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 15/1/2017

Mustafa Abad School

Mustafa Abad School

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کھارا کی عمارت کھنڈرات میں تبدیل، چند افراد نے سکول کے کچھ حصہ پر قبضہ کر کے فروخت کر دیا تھا، گھنڈرات کا منظر پیش کرنے والا سکول انتظامیہ کی بے حسی کی منہ بولتی تصویر، ڈپٹی کمشنر و ای ڈی او ایجوکیشن نے آنکھیں بند کرلی، بتایا گیا ہے کہ اہل علاقہ کی طرف سے عطیہ کی گئی جگہ پر بنایا گیا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے، انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی کی وجہ سے سکول کے کچھ حصہ پر قبضہ کرکے اسے فروخت کر دیا گیا ہے جبکہ با اثر افراد سکول کے باقی حصہ پربھی قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہائی حصہ بننے کی وجہ سے پرائمری حصہ کی کلاسیں بھی ہائی سکول میں شروع ہونے کی وجہ سے عرصہ چھ سات سال سے سکول انتظامیہ کی بے حسی کی تصویر بنا ہوا ہے، سابقہ اسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی کی طرف سے سکول کی نشاندہی کے احکامات بھی اس کے سابقہ ہوتے ہیں سابقہ ہو گئے، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ہیڈ وائر لیس کنٹرولر قصور عبدالطیف دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،ضیا الحق، گورنر سمیت اہم شخصیات کے ساتھ ڈیوٹی کی راولپنڈی میں بھرتی ہوئے، عرصہ 23سال سے قصور میں تعینات رہے، ضیا الحق کے علاوہ پولیس کے اعلی افسران سے بہترین ڈیوٹی کرنے پر انعامات سے نوازا جاتا رہا، تفصیلات کے مطابق ہیڈ کنٹرولر وائر لیس قصورعبدالطیف دل کا دورہ پڑنے کی اچانک وفات پا گئے، راولپنڈی میں 1979میں بھرتی ہوئے،سابقہ صدر ضیا الحق مرحوم، گورنر سمیت اعلی شخصیات کے ساتھ ڈیوٹی کی،ضیا الحق نے پنجاب میںبہترین ڈیوٹی کرنے پر فسٹ اور پاکستان بھر میں سکینڈ قرار دیا تھا، ہمیشہ ڈیوٹی ایماندار و فرض شناسی سے انجام دی، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی سمیت اعلی پولیس افسران سے درجنوں بار انعامات وصول کر چکے تھے، 35سالہ سروس میں نہ کوئی غیر حاضری اور نہ کوئی شکایت، محکمہ میں انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں اور پولیس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126