مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 6/6/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) میرے حوالے سے شائع بیان میں کوئی حقیقت نہیں، انجمن تاجران کے کسی تاجر کا کسی صحافی سے کوئی تنازع نہیں، ظہور شاہین روپال صدر انجمن تاجران، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چند اخبارات میں انجمن تاجران کے صدر ظہور شاہین روپال کے نام سے منسوب ایک بیان شائع کیا گیا تھا جس میں ذکر کیا گیا تھا کہ چند بلیک میلر صحافیوں کا ٹولہ دوکانداروں کو تنگ و حراساں کرکے رقم دینے پر مجبور کرتا ہے، جبکہ مٹھی گرم نہ کرنے پر دوکانداروں کے خلاف مختلف محکموں کو شکایت کرکے تاجروں کیلئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ جس کے متعلق پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ)کے وفد نے صدر انجمن تاجران ظہور شاہین روپال سے پوچھا گیا کہ بلیک میلر صحافی ٹولہ اور جن تاجروں کو بلیک میل کیا جا رہا ہے ان کے نام واضع کئے جائیں تاکہ ان صحافیوں کا محاسبہ کیا جا سکے ، جس پر انجمن تاجران کے صدر ظہور شاہین روپال نے کہا کہ میرے حوالے سے مختلف اخبارات میں بیان لگایا گیا ہے کہ صحافی برادری دوکانداروں کو بلیک میل کرکے رقم بٹورتی ہے اس میں کوئی حقیقت نہ ہے، صحافی بھائی ہمارے کسی دوکاندار کو بلیک میل نہیں کر رہے اور ہمارے کسی دوکاندار کو صحافیوں سے کوئی شکایت نہ ہے، بعد ازاں پریس کلب مصطفی آباد للیانی کا مذمتی اجلاس ہوا، اجلاس میں قرار داد پاس کی گئی کہ اغوائ، پرچی جوائ، اور بھتہ کے مقدمات میں ملوث سما، حکومت، حریف اور اساس کے نمائندگان نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے من گھڑت و بے بنیاد بیان شائع کرکے صحافیوں کو بد نام کرنے کی ناکام کوشش کی ہے، اجلاس میں قرار داد پاس کی گئی کہ قومی اخبارات کے مالکان اغوائ، بھتہ اور پرچی جواء کے مقدمات میں ملوث پرویز طاہر، ارشد سندھو اور احسان اللہ خان کو نمائندگی سے فارغ کریں جو قومی اخبارات اور صحافت کی بد نامی کا سبب بن رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)بیرسٹر سلطان چوہدری کے کشمیر بھر کے طوفانی دورے ثابت کرتے ہیں کہ تبدیلی آ گئی ہئ، کشمیری عوام بیرسٹر سلطان چوہدری کے ساتھ ہیں،پی ٹی آئی کو حکومے بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا،ان خیالات پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سعودی عرب کے صدرراجہ نصیر نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر سلطان چوہدری کو 10اور11جون کو باغ کے عوام قائد کشمیر کا تاریخی استقبال کریںگے، راجہ نصیر نے کہا کہ 11جون کو باغ کے عوام سردار بشارت بادشاہ کا ساتھ دیں کیونکہ کشمیر میں اصل تبدیلی صرف سردار بشارت بادشاہ ہی لا سکتے ہیں، بہت جلد پی ٹی آئی مضبوط قوت بن جائے گی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126