میانمار میں صدرارتی انتخابات مقررہ تاریخ سے ایک ہفتہ قبل کرانے کا فیصلہ

Myanmar Election

Myanmar Election

نیپیداو (جیوڈیسک) اس اقدام کا مقصد اس بحث کو ختم کرنا ہے کہ کیا آنگ سان سوچی کو صدارت کا عہدہ دینے کے لیے آئین میں ترمیم کی جائے یا نہیں۔

سوچی اور اقتدار پر قابض فوج کے درمیان آئین میں ترمیم کے لئے مذاکرات جاری ہیں لیکن ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے۔

گزشتہ برس نومبر میں ہوئے عام انتخابات میں سوچی کی جماعت این ایل ڈی نے واضح اکثریت حاصل کی تھی اور وہ اس ماہ کے آخر تک ملک کا اقتدار سنبھال لے گی لیکن میانمار کے آئین کے تحت سوچی صدر نہیں بن سکتیں۔