این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

Voting

Voting

لودھراں (جیوڈیسک) این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری ہے۔ پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔ حلقےمیں رجسٹر ڈووٹروں کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار183 ہے۔

انتخاب میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف سمیت 20 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم ن لیگ کے صدیق بلوچ اور پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

این اے 154 میں 4 لاکھ 19 ہزار 183 رجسٹرڈ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔303 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 6 انتہائی حساس اور 41 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے۔

تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج تعینات ہوگی جبکہ 2 ہزار پولیس اہل کار اور 11 سو رضا کار بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔