نادرا نے این اے 118 کی فرانزک رپورٹ تیار کرلی، 24 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہ ہوسکی

Nadra

Nadra

اسلام آباد (جیوڈیسک) نادرا نے این اے 118 کی فرانزک رپورٹ تیار کرلی۔

نادرا رپورٹ کے مطابق 24 ہزار 26 ووٹوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ان میں 180 ایسے ووٹ نکلے جو دوسرے حلقوں کے ووٹرز نے ڈالے۔ رپورٹ کے مطابق 79 پولنگ سٹیشنز پر شناختی کارڈز نمبر درست نہیں نکلے۔

جبکہ 148 ووٹرز نے ڈبل ووٹ ڈالے۔ پی ٹی آئی کے حامد زمان نے ن لیگ کے ریاض ملک کو چیلنج کر رکھا تھا۔