نادرا نے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں، وزیر کے بیٹے کو لندن تعینات کردیا

NADRA

NADRA

اسلام آباد(جیوڈیسک) نادرا نے اپنے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے وفاقی وزیر کے بیٹے کو لندن تعینات کردیا، نادرا ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر این آر سی سردار شوکت یوسف وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کے بیٹے ہیں۔

نادرا ٹیکنالوجی لمیٹیڈ، نادرا کا ذیلی ادارہ ہے جو پرائیویٹ پراجیکٹس کے لیے ہے، نادرا کی بیرون ملک تعیناتی کی پالیسی کے تحت نادرا ملازمین کو بیرون ملک نکلنے والی پوسٹ سے آگاہ کیا جاتا ہے،بیرون ملک تعیناتی میں دلچسپی رکھنے والے ملازمین سے درخواستیں بھی نہیں لی گئیں، تمام کارروائی انتہائی خاموشی اور خفیہ طریقے سے کی گئی۔

شوکت یوسف کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ تیار کرایا گیا،6 جنوری کو لندن میں چارج بھی لے لیا۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شوکت یوسف کی لندن تعیناتی میں پالیسی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔