نیشنل بینک انٹر گروپ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں عمیر الحق اور شاہد مشتاق کی شاندار کارکردگی

NBP T20 Match

NBP T20 Match

کراچی : نیشنل بینک انٹر گروپ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں این بی پی اسپورٹس کمپلیکس پر مزید 2 میچوں کا فیصلہ ہوگیا ان میچوں میں نیشنل بینک کی ٹیم کے سابق کپتان انٹر نیشنل کرکٹر سعید آذاد نے عمیر الحق اور شاہد مشتاق کو ان بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا آج کے میچوں کو نیشنل بینک کے SEVP رشامحی الدین EVP محمداحسان قادر اور ٹورنامنٹ کے منتظم اعلی اویس اسد خان نے بھی دیکھا جبکہ جہانگیر ہار و ن ،سید ابوزر امرائو، غلام محمدخان ، ارشد حسین ، عظمت اللہ خان، زاہد شہاب بھی موجودتے پہلے میچ میں ایچ آر گروپ نے آئی ٹی گروپ کو باآسانی 114 رنز سے ہرادیا ایچ آر گروپ نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقرررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے راحیل حسین نے 6 چوکوں کی مدد سے اور ایک چھکے کی مدد سے 48 عمیر الحق نے 5 چوکو ں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 جبکہ محمداحمد نے 4 چوکو ں کی مدد سے 41 رنز بنائے نفیس خان نے 31 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں جواب میں آئی ٹی گروپ نے 105 رنز بناکر آوٹ ہوگئی نوید عالم نے 25 اور عثمان فاروق نے 19 رنز اسکو ر کئے عمیر الحق نے 21 رنز دیکر 3 اور راحیل حسین نے 22 رنز دیکر 3 وکیٹں حاصل کیں۔

دوسرے میچ میں لا جسٹک گروپ نے کا رپوریٹ گروپ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے ہرادایا لاجسٹک گروپ نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقر ررہ اوورز میں 6 و کٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے محمدسہیل نے 7 چوکوں کی مدد سے 40 اور سلمان میمن نے 21 رنز ناٹ آوٹ اسکر کئے جواب میں کا رپوریٹ گروپ 110 رنز بناکر آوٹ ہوگئی محمدفیصل 26 رنز بناکر نمایا ں بٹسمین رہے شاہد مشتاق نے نپی تلی اور جارحانہ بولنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 18 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ شجاع الد ین نے 23 رنز دیکر 3 اور سلمان میمن نے 22 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

درین اثنا سیکریٹری اسپورٹس اسپورٹس حکومت سند ھ محمدسلیم رضانے ٹورنامنٹ کے منتظم اعلی اویس اسد خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اس ٹورنامنٹ کے کا میاب انعقاد پر بھر پور مبارک باد انہوں نے اس موقع پر کہا کہ نیشنل بینک شہر ی ، صوبائی ، قومی اور انٹرنیشنل سطح پر جس انداز میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کا کر رہاہے میں وزیر اعلی سند ھ اور وزیر کھیل سند ھ کی جانب سے آپ اور آپ کے ادارے کو مبارکباد دیتا ہوں اور حکومت سند ھ کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کر اتا ہوں انہوں جے اس موقع پر کہا کہ اس تورنامنٹ کے کسی بھی میچ میں وزیر اعلی سند ھ اور وزیر کھیل تشریف لائینگے اور میچز سے لطف اندوز ہونگے محمدسلیم رضا نے موقع پر موجود اسپورٹس کنسلٹنٹ سند ھ میشر ربانی کو ہدایت کی کہ وہ ہر میچ میں آکر سندھ حکومت کی نمائیندگی کر یں اور جوبھی مشکلات اس ٹورنامنٹ میں آئیں اس کو فور اً دور کریں اس موقع پر اویس اسد خان سیکرٹری کھیل حکومت سندھ کو ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

میڈیا کوآرڈنیٹیراسپورٹس
نیشنل بینک آف پاکستان
03003541517=03082220321

نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان کے ہمراہ ایچ آر گروپ نیشنل بینک کرکٹ ٹیم کے ہمراہ گروپ فوٹو