نیٹو کا افغانستان کو 1 ارب ڈالر سالانہ امداد دینے کا اعلان

NATO Afghanistan

NATO Afghanistan

وارسا (جیوڈیسک) نیٹو ممالک نے افغانستان کو ایک ارب ڈالر سالانہ امداد دینے کا اعلان وارسا میں جاری دو روزہ نیٹو سمٹ میں کیا۔

نیٹو حکام کے مطابق یہ رقم افغانستان کو ملنے والی امریکی امداد کے علاوہ ہو گی۔

یہ امداد اگلے تین سال تک جاری رہے گی۔ اس وقت افغانستان میں مشترکہ طور پر نیٹو اور امریکہ کے 12 ہزار فوجی اہلکار موجود ہیں۔