قدرتی ماحول کو محفوظ بنانے کے لئے صاف ستھرے ماحول کو فروغ دیا جائے، اعجاز حسین بلوچ

Cleaning Compain Walk

Cleaning Compain Walk

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی اعجاز حسین بلوچ اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی نگرانی ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ۔اس موقع پر ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کو فروغ دینے کے لئے بلدیہ کورنگی کی جانب سے عوامی شعور کی آگاہی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا۔

واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر کورنگی اعجاز حسین بلوچ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کی جس میں بلدیہ کورنگی کے افسران و ملازمین کے علاوہ علاقہ عوام نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء واک سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی اعجاز حسین بلوچ اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ صاف ستھرا صحت سرسبز ماحول صحت مند زندگی کی علامت ہے ضلع کورنگی میں عوامی تعاون کے ذریعے صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قدرتی ماحول کو محفوظ بنا نے کے لئے صاف ستھرے سرسبز ماحول کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع کورنگی کو عوامی تعاون کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی سے پاک شہر کا مثالی ضلع بنا یا جائے گا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کورنگی نے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر جاری خصوصی صفائی مہم کے جائزے کے لئے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے محکمہ ہیلتھ سروسز اور پارکس کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے حوالے سے جاری انتظامات کو مزید تیز کیا جائے۔