نواز شریف بھی 2 آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ کی مشترکہ ویب سائٹ سولن ایسٹ ریکوری پر نواز شریف کو 2 آف شور کمپنیوں کا مالک دکھایا گیا ہے، اس ویب سائٹ پر 12 کمپنیاں موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ سولن ایسٹ ریکوری کو اقوام متحدہ کا ادارہ ڈرگ اینڈ کرائم چلا رہا ہے، یہ ویب سائٹ پر پوری دنیا سے چوری کیا ہوا پیسہ ریکور کرنے کیلیے کام کرتی ہے۔ ویب سائٹ پر جن 2 کمپنیوں کا مالک نواز شریف کو دکھایا گیا ہے ان میں ایک کا نام شمروک ہے اور دوسری چینڈرون جرسی ہے۔

12 آف شور کمپنیوں کے ساتھ کچھ اکاؤنٹس بھی منسلک ہیں، ویب سائٹ کے مطابق تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ 2 ارب پاکستانی روپے کی شریف خاندان میں ٹرانزیکشن ہوئی جن میں 3 لاکھ 13 ہزار پاؤنڈ ایک دفعہ ٹرانسفر ہوئے، 17 لاکھ کومبر گروپ کی طرف سے حسن نواز کو منتقل ہوئے بروشر بینک کے ذریعے کومبر گروپ کو دیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق 2013ء میں حسین نواز نے اپنے والد نواز شریف کو 19 لاکھ 14 ہزار ڈالر ٹرانسفر کیے۔ اس کے علاوہ 40 ہزار یورو بھی منتقل کیے۔ 2014ء میں حسین نواز نے جو آف شور کمپنی چلاتے ہیں، 19 لاکھ 22 ہزار ڈالر اپنے والد کو منتقل کیے تھے۔