نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان چوتھے نمبر پر پہنچ گیا

Pakistan

Pakistan

دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ ٹیموں میں بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے جبکہ انگلینڈ 105 کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 105 کے ساتھ تیسرے اور پاکستان 102 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

جنوبی افریقا پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلا دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف شاندار کارگردگی دکھانے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور سپنر ایشون نے اپنے پوائنٹس میں مزید اضافہ کر لیا ہے۔

بولرز کی فہرست میں بھارت کے سپنر ایشون پہلے، سری لنکا کے ہیراتھ دوسرے اور جنوبی افریقا کے ڈیل سٹین تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے یونس خان نویں نمبر پر جگہ بنا سکے ہیں۔