دورہ نیوزی لینڈ ، محمد عامر تنازعہ حل کرنے کیلئے شہریار خان نے اجلاس بلا لیا

Mohammad Amir

Mohammad Amir

لاہور (جیوڈیسک) محمد عامر کی دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کیمپ میں شرکت کے باعث اظہر علی اور محمد حفیظ کے بائیکاٹ کے بعد پی سی بی کے بڑے میدان میں آ گئے ۔ شہریار خان نے مسئلے کو حل کرنے کیلئے اہم اجلاس بلا لیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ باؤلر محمد عامر کے ٹیم میں شامل ہونے کے تنازع کو حل کرنے کے لیے اہم اجلاس بلا لیا ۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان چیف سلیکٹر اور ٹیم منیجمنٹ کیساتھ ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق فٹنس کیمپ کا بائیکاٹ کرنے والے ون ڈے کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ کیساتھ بھی شہریار خان کی ملاقات متوقع ہے ۔ سپاٹ فکسر بائولر محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت پر قومی ٹیم میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں ، قومی کرکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ کھلاڑیوں سے انفرادی ملاقات کی بجائے پوری ٹیم کیساتھ اکٹھی ملاقات کی جائے ۔ پلیئرز کا مزید کہنا ہے کہ کبھی بورڈ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سزا دیتا ہے تو کبھی سپاٹ فکسر کیساتھ کھیلنے پر دباؤ ڈالا جاتا ہے ۔