چنیوٹ میں جعلی پیر کے کہنے پر نوجوان نے اپنا گلا کاٹ لیا

Man Throa

Man Throa

چنیوٹ (جیوڈیسک) ترکھانہ والا میں جعلی پیر کے کہنے پر نوجوان نے اپنا ہی گلا کاٹ لیا۔ چنیوٹ کے نواحی علاقے ترکھانا والا میں 23 سالہ نوجوان نواز کو معدے اور حلق میں تکلیف تھی جس کا علاج وہ ڈاکٹرز کے بجائے انوار نامی پیر سے کرا رہا تھا۔ پیر انوار نے نواز کو بتایا کہ اس کے معدے اور حلق پر جنات نے قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی چیز اس کے حلق سے نیچے نہیں جا رہی، جعلی پیر نے جنات سے نجات پانے کے لئے نواز کو اپنا گلا کاٹنے کا مشورہ دیا۔

نوجوان مرید نے جعلی پیر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے تیزدھار آلے کی مدد سے اپنا گلا کاٹ ڈالا جس سے اس کی حالت تشویشناک ہو گئی جب کہ پیر موقع سے فرار ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جعلی پیر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔