آئندہ مالی سال کیلئے عوام دوست بجٹ لانے کی تیاریاں

Budget

Budget

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق، آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس ہدف 4000 ارب روپے تک مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ کارپوریٹ ٹیکس میں بھی ایک فیصد کمی ہو سکتی ہے۔ انفرادی اور کاروباری انکم ٹیکس کی کم سے کم حد چار لاکھ سے بڑھانے کی تجویز ہے۔

باوثوق ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ معاشی ترقی اور افراط زر کے باعث 350 ارب روپے جمع ہونے کا امکان ہے۔ ڈیڑھ سو ارب روپے ٹیکس کے انتظامی امور بہتر بنا کر جمع کئے جائیں گے۔ سپر ٹیکس اور 17 فی صد جی ایس ٹی کی شرح برقرار رکھی جائے گی۔