نائجیریا: خودکش دھماکوں اور فائرنگ سے 11 افراد ہلاک

Nigeria Suicide Bombing

Nigeria Suicide Bombing

ابوجا (جیوڈیسک) نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے کے ایک گاؤں میں دو خودکش خواتین حملہ آوروں کے دھماکوں اور فائرنگ سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس نے گاؤں کے ایک رہنما کے حوالے سے کہا ہے کہ گاؤں والے بوکو حرام کے حملے کی افواہ پر پناہ کے لئے بھاگ رہے تھے کہ دو خواتین نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔