نثار اکبر بارسلونا سنٹر میں اپنے ہی پاکستانی جس کا تعلق ضلع گجرات سے ہے کے ہاتھوں قتل

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سرگودھا کے قریبی گاوں پھبڑاں سے تعلق رکھنے والے نثار اکبر بارسلونا سنٹر میں اپنے ہی پاکستانی جس کا تعلق ضلع گجرات سے ہے کے ہاتھوں قتل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بارسلونا سنٹر میں سرگودھا کے رہائشی نثار اکبر اور گجرات سے تعلق رکھنے والے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور گجرات سے تعلق رکھنے والے شخص نے چھری کے وار کر کے معمولی زخمی کر دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ رفع دفع کرا دیا لیکن اسی شام کو گجرات کے نثار اکبر کو ان کے گھر کے قریب دوبارہ چھری کے وار کر کے موقع پر قتل کر دیا۔ قتل کے بعد قاتل فرار نہ ہو سکا اور پولیس نے گرفتار کر لیا۔

قاتل کا نام ابھی تک صیغہ راز میں ہے اور ان دونوں کی لڑائی کی وجہ کیا ہے ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔ میت کو پاکستان بھجوانے کے لئے اہل ثروت لوگوں سے چندہ کی اپیل کی جاتی ہے۔