شمالی وزیرستان: 2 برس میں 24 امریکی ڈرون حملےہوئے

Drone Attack

Drone Attack

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیر ستان امریکی ڈرون حملوں کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ گزشتہ برس یہاں 19 حملے ہوئےجبکہ رواں برس اب تک 5 ڈرون حملے ہو چکے ہیں۔

4 جنوری 2015 ءکو شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں الوڑہ منڈی کے قریب ڈرون حملے میں 7 شدت پسند مارے گئے۔ 15 جنوری 2015ء کو تحصیل شوال کے ہی سرحدی علاقے میں ایک میزائل حملے میں6 شدت پسند ہلاک ہوئے۔19 جنوری 2015ء کوتحصیل شوال کے علاقے دبر میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں کم از کم3 افراد ہلاک ہوئے۔

19 مارچ 2015ء کو پاک افغان سرحدی علاقے میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی اور ذاتی محافظ کمانڈر خاورے محسود ہلاک ہوا۔16 مئی 2015ء کوتحصیل شوال میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں3 غیر ملکیوں سمیت کم سے کم 5 افراد ہلاک اور2 زخمی ہوئے۔