شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

دتہ خیل (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے دتہ خیل مٰں الواڑہ منڈی میں ایک مکان پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

دتہ خیل میں ڈرون حملے کے بعد علاقے میں جاسوس طیاروں نے نچلی پروازیں بھی کیں جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔