اوکلاہوما کی جھاڑیوں میں لگی آگ سے رہائشی علاقے کو خطرہ

USA Fire

USA Fire

اوکلا ہوما سٹی (جیوڈیسک) اوکلا ہوما سٹی کے شمال مغرب میں رہائشی علاقے کے قریب جھاڑیوں میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔جس سے قریبی رہائشی علاقوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل فضا میں بلند ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ آگ سے کئی ایکڑ اراضی پر پھیلے درخت اور جھاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔

درجنوں فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔