آپریشن ضربِ عضب، فاٹا کا اٹھانوے فیصد سے زائد علاقہ کلیئر، داعش کے خطرات ختم

Opration Zarb e Azab

Opration Zarb e Azab

لاہور (جیوڈیسک) سال 2015 کے دوران آپریشن ضرب عضب کے ذریعے نہایت کامیابی سے دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، فورسز نے دہشت گردی کی 436 کوششیں ناکام بنا دیں۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انٹیلی جنس فیوژن سیل کی بدولت خیبر پختونخوا میں دہشتگردی 56 فیصد کم ہو گئی، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے 27 ہزار 530 خاندان اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔

سکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2016ء کے اختتام تک تمام متاثرین کو ان کے گھروں کو بھیج دیا جائے گا۔ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کی کمین گاہیں ختم ہونے سے داعش کا خطرہ بھی باقی نہیں رہا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش میں کوئی اور نہیں بلکہ فرار ہونے والے طالبان ہی شامل ہو رہے ہیں۔