اپوزیشن جماعتیں بھی پاناما تنازعہ پر سپریم کورٹ کو خط لکھیں :سراج الحق

Siraj

Siraj

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کرلیا ۔ سراج الحق نے اپوزیشن کی جانب سے پانامہ لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کو خط لکھنے کی تجویز دیدی ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں ملکی صورتحال اور پانامہ لیکس کامعاملہ زیر غور آیا ۔

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تجویز دی کہ حکومت کی طرح اپوزیشن بھی سپریم کورٹ کو خط لکھے اور سپریم کورٹ سے اپیل کی جائے کہ وہ پاناما لیکس کی تحقیقات کرے ۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر پوری قوم کو اعتماد ہے اور وہی مسئلے کا حل نکال سکتی ہے ۔