کاہنہ میں ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، دو افراد جاں بحق

Dead Body

Dead Body

لاہور (جیوڈیسک) کاہنہ میں فیروز پور روڈ پر ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے کوٹ لکھپت کے قریب رکشہ پیچھے سے آنیوالے ڈمپر کی زد میں آگیا ۔ حادثے کے نتیجے میں منیر اور اشفاق موقع پر جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کردیا۔ لاشیں پہنچنے پر دونوں افراد کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے شکار افراد داتا دربار پر حاضری کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔

حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔