اورلینڈو: فائرنگ سے مرنے والوں کی یاد میں شمعیں روشن

orlando

orlando

اورلینڈو (جیوڈیسک) امریکی شہر اورلینڈو میں فائرنگ سے مرنے والوں کی یاد میں دنیا بھر میں شمعیں روشن کی جا رہی ہیں ، دوسری جانب حملہ آور عمر متین کے ہمسایوں نے حملے کو دل دہلا دینے والا قرار دے دیا ۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں حملہ امریکی تاریخ میں فائرنگ کا مہلک ترین واقعہ ہے، ہلاک ہونے والوں کی یاد میں اورلینڈو سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں دعائیہ تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔

اورلینڈو میں ہونے والی دعائیہ تقریب میں مسلمانوں نے بھی شرکت کی اورشمعیں روشن کیں ۔

ایف بی آئی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حملے کی وجوہات جاننے کے لیے ثبوت اکھٹے کر رہے ہیں ۔

عمر متین جس بلڈنگ میں قیام پذیر تھا وہاں کے رہائشیوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے، جبکہ پولیس نے ایک دن پہلےعمارت خالی کروا لی تھی ۔ حملہ آور کے ہمسایوں نے اسے دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دے دیا ۔