زرقاوی، اسامہ کی طرح البغدادی کو بھی ’’انصاف کا‘‘ مزا چکھائیں گے: پینٹاگون

Pentagon

Pentagon

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے داعش عراق وشام داعش کے سربراہ ابو بکرالبغدادی کو خبردار کیا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے داعش کی قیادت کو نشانہ بنائے جانے کی مہم کے دوران انہیں بھی “انصاف کا مزہ” چکھائیں گے۔ ترجمان کرنل سٹیو وارن کا کہنا ہے کہ ہم بغدادی کی تلاش میں ہیں اور انہیں تلاش کرلیں گے۔ بالکل اسی طرح جس طرح ہم نے اس کے استاد ابو مصعب الزرقاوی اسامہ بن لادن کو تلاش کرکے قتل کردیا تھا۔

ہم بغدادی کو ڈھونڈ نکالیں گے اور اسے انصاف کا مزہ چکھائیں گے۔ مجھے یہ علم نہیں کہ بغدادی کے لئے انصاف کسی ہیل فائر میزائل کی صورت میں ہوگا یا اندھیری تاریک جیل جیسا مگر انہیں ایک دن عدل وانصاف سے بدلہ مل جائے گا۔

امریکی محکمہ انصاف نے القدولی کے بارے میں معلومات دینے پر 70 لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔ ان کو داعش کے سربراہ البغدادی کے جانشین کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔

داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی سے متعلق معلومات پر ایک کروڑ ڈالر کے انعام کی پیشکش کی گئی ہے۔امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے پچھلے ہفتے کے دوران ایک موقع پر کہا تھا کہ امریکی فوج داعش کی قیادت کو منظم انداز سے نشانہ بنارہی ہے۔

پچھلے ماہ کے دوران داعش کے وزیر دفاع کے طور پر پہچانے جانے والے عمر الشیشانی المعروف عمر چیچن کو بھی ایک فضائی حملے کے نتیجے مار دیا گیا تھا۔