پاک فضائیہ کی شمالی وزیرستان میں بمباری، متعدد دہشت گرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ

Fighter Jet Attack

Fighter Jet Attack

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دہشت گردوں کی شمالی وزیرستان کے بارڈر ایریا میں دوبارہ منظم ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ فضائی حملوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے وچہ بی بی میں دہشت گردوں نے دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کی۔ جسے پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ناکام بنا دیا۔

پاک فضائیہ کے حملوں سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔