پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ آرٹس کونسل آف پاکستان اسپورٹس کی خدمات پر ایوارڈ دے گی۔ سید احمد شاہ

Karachi

Karachi

کراچی : آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر سید احمدشاہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ادارہ کھیلوں میں خد مات پر کراچی کے ممتاز اسپورٹس آرگنائز روں کو حسن کارکردگی ایوارڈ دے گا یہ اعلان انہوں نے نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمدخان اور PRO اسپورٹس عظمت اللہ سے ملاقات کے بعد کیا اس موقع پر آرٹس کونسل کے خاذن شہناز صدیقی بھی موجود تھے سید احمدشاہ نے کہا کہ یہ ایک اچھااقدام ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کے ملک کا بعض ممالک میں نام کھلاڑیوں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے اور ان کھلاڑیوں کو آرگنائزرروشناس کراتے ہیں۔

سید احمد شاہ نے کہاکہ یہ حسن اتفاق ہے کہ آرٹس کونسل کے الیکشن میں میر ے گروپ کو جس میں اعجاز فارو قی جیسے اسپورٹس آرگنائزر موجود ہیں اور کراچی کے کھلاڑی اور اسپورٹس آرگنائزر مجھے اور اس شہر میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ہر الیکشن میں میر ی بھر پور مد د کرتے ہیں انہوں نے مند رجہ بالا دونوں افراد کو ہد ایت کی کہ وہ 19 جنوری تک اسپورٹس آرگنائزروں کے نام فائنل کر یں قبل ازین غلام محمدخان اور عظمت اللہ خان نے سید احمدشاہ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دی اور ان سے درخواست کی کہ جس طرح وہ آرٹس کونسل کے تعاون سے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں اس طرح شعبہ کھیل کو بھی اوو لیت دی جائے اور اسپورٹس آرگنائزروں کو حسن کا رکردگی ایوارڈ سے نوازا جائے جوانہوں نے قبول کر لی۔
جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر