یوم پاکستان SSB باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے۔ الفاء باسکٹ بال کلب ٹاپ پوزیشن پر برقرار

Basketball Tournament

Basketball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ برنس روڈ کراچی پر جاری “یوم پاکستان SSB باسکٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔الفاء باسکٹ کلب کی ٹاپ پوزیشن برقرار ،ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں الفاء کلب نے ملیر کلب کو 48-33سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

الفاء کلب کی جانب سے شاہ میر ظہیر 15،ارسلان خان 12اور وقار حسین نے 7پوائنٹ جبکہ ملیر کلب کی جانب سے عمران خان 12،سید فراز 9اور ابرار حسین نے 6پوائنٹس اسکور کئے ۔کھیلے گئے دوسرے میچ میں ون یونٹ کلب نے آرام باغ باسکٹ بال کلب کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 44-37سے مات دیکر اگلے مرحلے میں قدم جما لیا۔

ون یونٹ کی جانب سے کاشف حسین 14،سالار حسین 10اور تفشین نے 8جبکہ آرام باغ کے فیصل احمد نے 10اور زین العابدین 9پوائنٹس اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،محمد جاوید ،غلام رسول ،ممتاز احمد ،عامر غیاث اور نذاکت خان نے انجام دیئے جبکہ ضائمہ خان نے اسکور ر اور سارس وارثی نے ٹائم کیپر کے فرائض انجام دیئے۔
جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر