آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ

Ghulam Abbas Football Tournament

Ghulam Abbas Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام ککری فٹ بال گرائونڈ میں جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں شفیع الیون ملیر نے بدر میموریل کو 4-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔شفیع الیون کی جانب سے ثناء اللہ ،شہر یار،فقیر محمد اور جمیل نے خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ بدر میموریل کوشش کے باوجود کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔

دوسرے میچ میں ملیر ینگ بوائز نے لسبیلہ اسپورٹس کو سخت جدوجہد کے بعد پنالٹی ککس مرحلے میں 2-0سے زیر کردیا دوران کھیل مقابلہ 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا پنالٹی شوٹ پر ملیر ینگ بوائز کے ذوالفقار علی اور پرویز نے شاندار گول اسکور کئے ۔جبکہ لسبیلہ اسپورٹس کا کوئی بھی کھلاڑی پنالٹی ککس کا فائدہ نہ اُٹھا سکا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں شاہین افغان فٹ بال کلب نے کلاکوٹ اسٹار کو 2-0سے ڈھیر کردیا فاتح ٹیم کے میر واعظ اور مرزا نے گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوںمیں ریفریز کے فرائض حیدر علی ،یوسف بلوچ ،پرویز یوسف ،فیض HBL،غلام عباس ،اعظم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گلزار ظہور ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔