پاکستان جشن آزادی کی تقریبات پاکستان بھر کی طرح دنیا بھر میں منائی گئیں

Pakistan Independence Day Events

Pakistan Independence Day Events

گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان) جشن آزادی کی تقریبات ۔پاکستان بھر کی طرح دنیا بھر میں منائی گئیں ۔سپیشل بچوں نے بھی اپنے قومی دن کو جوش و جذبے کے ساتھ منایا ،تفصیل کے مطابق جشن آزادی کی تقریبات پاکستان بھر کی طرح دنیا بھر میں منائی گئیں۔

جہاں نوجوان بچوں بوڑھوں اور خواتین نے آزادی کی خوشیاں منائیں وہاں سپیشل بچوں نے بھی اپنے قومی دن کو جوش و جذبے کے ساتھ منایا ۔اس حوالے سے ایک تقریب المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس باہر وال میں بھی منعقد کی گئی جس میں المدثر سپیشل ایجوکیشن کے بچوں اور بچیوں نے خصوصی شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دئے ۔سپیشل بچوں نے المدثر چوک پنجن کسانہ موڑ پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی ۔سپیشل بچوں نے قومی ترانہ کی دھن پر سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔

پرچم کشائی کی اس تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگری تھے ۔پرچم کشائی کے بعد سپیشل بچوں نے ملی نغمے گائے ۔جنہیں حاضرین نے بہت پسند کیا ۔اور سپیشل بچوں کو داد دی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے چئیرمین سید مدثر حسین شاہ نے کہا کہ سپیشل بچے قوم کا سرمایہ ہے ۔ہمیں سپیشل بچوں پر فخر ہے ۔ہم انشاء اللہ سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔اس موقع پر المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس ناروے کے صدر چوہدری محمد اسلم ۔چوہدری بشارت ایدووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔