پاک بھارت کرکٹ سیریز وقت کی اہم ضرورت ہے : صلاح الدین صلو

Salahuddin Sallu

Salahuddin Sallu

کراچی (جیوڈیسک) سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی درمیان کرکٹ سیریز ایشیز سیریز سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔

دونوں ممالک اور آئی سی سی سب کے لئے منافع بخش بھی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں سلمان بٹ کے ساتھ محمد آصف کو بھی موقع ملنا چاہیے۔

دونوں کی سزائیں اب ختم ہو چکی ہیں۔ بولنگ میں محمد آصف کا کوئی ثانی نہیں۔ سابق چیف سلیکٹر نے محمد عامر کا حوالے سے کہا کہ وہ انگلینڈ کے دورے پر ہیں تنازعہ سے بچنے کے لئے انھیں اپنے آپ کو بدلنا ہو گا۔