پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

Pakistan vs Ireland

Pakistan vs Ireland

ڈبلن (جیوڈیسک) پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز میں ٹیم مصباح کا امتحان ہوا ختم، اب باری ہے اظہر الیون کی گرین شرٹس انگلینڈ کیخلاف بڑی ون ڈے سیریز سے قبل آج آئرلینڈ کی چھوٹی لیکن سخت ٹیم کیخلاف دو ایک روزہ میچز کی سیریز میں ان ایکشن ہو گی۔

دونوں ٹیمیں ڈبلن کے مالا ہائیڈ سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی۔ پاکستان اور آئر لینڈ میں اس سے قبل چھ ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں سے چار مرتبہ پاکستان جبکہ ایک مرتبہ آئر لینڈ کامیاب ٹھہرا ۔ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔

قومی ٹیم آئرلینڈ کیخلاف اچھی پرفارمنس کیلئے پر امید ہے ۔ موسم کا حال بتانے والوں کیمطابق کل ڈبلن میں بوندا باندی کا امکان ہے۔