پاکستان کا ایف ایم 90 میزائل کا کامیاب تجربہ

MF 90 Missile

MF 90 Missile

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کراچی میں ایئر ڈیفنس ریجن کا دورہ کیا اور ایف ایم 90 میزائل کا عملی مظاہرہ دیکھا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی کاوشوں کو سراہا اور نئے سسٹم کے تربیتی معیار کی تعریف کی ۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کی جنگوں میں ائیر ڈیفنس کی ضرورت میں اضافہ ہو چکا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف ایم 90 ائیر میزائل سسٹم حال ہی میں فوج میں شامل کیا گیا۔

ایف ایم 90 ایئرڈیفنس سسٹم بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور اس میزائل سے ایئرڈیفنس سسٹم، ڈرونز اور گائیڈڈ میزائل کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔