پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquakes

Earthquakes

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 5.5 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ کا دورانیہ تقریباً ایک سے ڈیڑھ منٹ تھا۔ زلزلے کا مرکز کوہستان میں پٹن کا علاوہ اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔