پاکستان پیپلز پارٹی PS-120 کے زیر اہتمام شہداء آرمی پبلک اسکول کی یاد میں فاتحہ خوانی

 PPP District Korangi Karachi-Fateha Khawani

PPP District Korangi Karachi-Fateha Khawani

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریا PS-120 کے زیر اہتمام آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی یاد میں فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کارکنان نے جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ پر شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کئے پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن احمد وسیم علوی اور سید امجد علی شاہ نے کارکنان کے ہمراہ شمعیں روشن کی اس موقع پرکارکنان اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ے رہنماء احمد وسیم علوی اور سید امجد علی شاہ نے کہاکہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور اندوہناک واقعہ ہے بزدل دشمن نے ہمارے معصوم پھولوں کو اپنے عزائم کے بھینٹ چڑھا دیا رہنمائوں نے کہاکہ شہداء کا خون معاف نہیں کیا جائیگا آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری قوم متحد ہوکر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے شہداء اے پی ایس نے اپنی جانو ں کا نذرانہ پیش کرکے قوم کو متحد کردیا اللہ تعالیٰ شہدائوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ لواحقین کو صبر اور ہمیں شہدائوں کے مشن کی تکمیل کی توفیق عطاء فرمائیں۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری