پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار خالد راجپوت کا مختلف برادریوں سے ملاقات

Bhat Shah News

Bhat Shah News

بھٹ شاہ (قاسم حسین) بھٹ شاہ شہید بے نظیر بھٹو کے چاہنے والو کا شہر ہے بھٹ شاہ شہر میںپیپلز پارٹی کی جانب واڈ نمبر 2 سے نامزدامیدوار خالد راجپوت نے اپنی کیمِپن آفیس میں ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیاجہاں پر مختلف برادریوں کے سر کدہ شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوے خالد راجپوت کہا کہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں نچلے طبقے کو رلیف دیا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ہر گھر میں پاکستان پیپلزپارٹی کا جیالہ موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے بنارنگ .روپ۔نسل.کی تفریق کئے بغیر ہر پاکستانی کو ریلیف مہیا کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے .اس موقع پر ۔ سید ۔ راجپوت۔ انصاری۔عباسی۔ ملاح ۔کھوسہ۔ رنگ۔خا صخیلی۔ اور دیگر برادریوں کے افراد نے شرکت کی۔