یوم قراداد پاکستان کی 77ویں سالگرہ پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے آفس میں تقریب کا انعقاد

 YOM E PAKISTAN TAQRIB

YOM E PAKISTAN TAQRIB

کراچی : یوم قرارداد پاکستان کی 77ویں سالگرہ پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے آفس میں شایان شان تقریب کا انعقاد، شاہ فیصل زون آفس میں قومی پرچم کشائی کی تقریب میں فوکل پرسن شاہ فیصل زون جمال حسین زیدی نے یونین کمیٹیز کے چیئرمین، وائس چیئر مین، کونسلرز کے ہمراہ پرچم کشائی کی اس موقع پر بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کے تمام محکموں کے سربراہان ،افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔

بلدیاتی نمائندوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات کے ساتھ امن کے قیام اور ملک کو دہشت گردی نجات دلا نے کے ساتھ فسادیوں کا قلعہ قمع کرکے پاکستان کو دنیا کو پر امن ملک بنائیں گے۔

پبلک ریلیشن آفیسر