پاکستان اور سری لنکا کے باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے: نواز شریف

Maithripala Sirisena and Nawaz Sharif

Maithripala Sirisena and Nawaz Sharif

کولمبو (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے ، باہمی تجارت کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہداف پورا کریں گے اس سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف کا صدارتی محل پہنچنے پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، صدارتی محل میں وزیر اعظم کو توپوں کی سلامی دی گئی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کولمبو میں صدارتی محل پہنچنے کے بعد سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات کی ،ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

معاہدے کی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف اور سری لنکن صدر موجود تھے ، معاہدوں میں سائنس و ٹیکنالوجی، صحت ، تجارت، دفاعی پیداوار اور جیولری کے شعبے شامل ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف پورا کریں گے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کا صدارتی محل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ، وزیر اعظم نواز شریف کو سلامی کے چبوترے پر لے جایا گیا جبکہ تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانی بھی بجائے گئے۔ بعد ازاں فوج کے چاق چوبند دستے نے وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور توپوں کی سلامی دی۔

وزیر اعظم کے ہمراہ معاون خصوصی طارق فاطمی اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سمیت وزراء اور اعلیٰ حکام موجود ہیں۔