پاکستان بارہ ٹیسٹ ہار چکا، آئندہ دورہ آسٹریلیا کی دعوت نہیں دینی چاہیے: ایان چیپل

Ian Chappell

Ian Chappell

سڈنی (جیوڈیسک) سابق آسٹریلوی کپتان ایان چیپل برس پڑے کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم لگاتار بارہ ٹیسٹ ہار چکی ہے۔ آئندہ دورہ آسٹریلیا کی دعوت نہیں دینی چائیے۔

ایک انٹرویو میں ایان چیپل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ناقص کارکردگی کی وجہ خراب فیلڈنگ اور مصباح الحق کی کپتانی ہے۔ بارہ لگاتار ٹیسٹ ہارنے والی ٹیم کو آئندہ دورہ آسٹریلیا کی دعوت نہیں دینی چائیے۔

ایان چیپل کا کہنا تھا کہ وہ سلیکٹر ہوتے تو مصباح الحق اپنا آخری ٹیسٹ کھیل چکے ہوتے۔ یہ بات طے ہے کہ بیالیس سالہ کپتان آئندہ آسٹریلیا کا دورہ نہیں کریں گے۔ معروف کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کرکٹ میں بہتری کی ضرورت ہے لیکن پی سی بی کے فیصلے عجیب ہوتے ہیں۔

ایان چیپل نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کا اصل امتحان بھارت کے خلاف سیریز میں ہو گا۔