پاکستانی خواتین کسی طرح دنیا کی خواتین سے کم نہیں : آمنہ مسعود جنجوعہ

International Women's Day

International Women’s Day

راولپنڈی: 8 مارچ خواتین کے حقوق کا عالمی دن جو کہ پوری دنیا میں ایک عزم اور حوصلے کے ساتھ مناےا جاتا ہے خواتین مردوں سے کسی طرح کم نہیں ہیں دنےا کہ تمام شعبہ زندگی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں یہی وجہ ہے کے ہر جگہ خواتین ترقی کے زینے چڑھتی جا رہی ہیں۔ اسی مناسبت سے ڈیفنس آف ہیو من رائٹس کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں لاپتہ افراد کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئر پرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 12سالہ طویل جدوجہد میں جتنا کردار کا خواتین کا ہے۔

اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی میں خود عورت ہوتے ہو ئے اس بات پر فخر محسوس کرتی ہوں کہ اللہ تعالی نے مجھے جو ہمت اور حوصلہ دیا اس پر میں جتنا اس کا شکر ادا کروں وہ کم ہے میں نے جب اس تحریک کا آغاز کیا تو سب سے پہلے خواتین نے میرا ساتھ دیا میری ہمت بندھائی اور شانہ بشانہ چلنے کا کہا اور آج تک میرے ساتھ کھڑی ہیں جس کے لئے میں ان کی شکر گزار ہوں اور دعا گو ہوں کہ جلد از جلد سب کے پیارے اپنے گھروں میں واپس آ جائیں۔

اس موقع پر موجود خواتین نے اپنے پےاروں کی گمشدگی کے بعد ہونے والے مسائل سے آگاہ کیا کہ کس طرح وہ اپنے شوہروں کے ہوتے ہو ئے بیواﺅں کی سی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں آمنہ مسعود جنجوعہ نے انہیں یقین دلایا کہ جب تک تمام لاپتہ افراد واپس نہیں آجاتے ہماری تحریک جاری و ساری رہے گی پروگرام کے اختتام پر بینک روڈ صدر میں خواتین کے حقوق کے حق میں ریلی بھی نکالی گئی۔

میڈیا ٹیم
ڈیفینس آف ہیومن رائیٹس پاکستان۔
دفتر نمبر 24 تیسری منزل، مجید پلازہ ، بینک روڈ ، صدر راولپنڈی
فون: 051-5511686