پاکپتن کی خبریں 24/3/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر،ضلعی صدر پاکپتن میاں احمد رضا خاں مانیکا نے کہا ہے کہ شریف خاندان اپنے خاندانی وزراء کے ہمراہ عیش و آرام کی زندگی گزار رہے ہیں، حکمرانوں نے غریب عوام پر ٹیکسوں کے بوجھ ڈال کر عوام کو دو وقت کی روٹی تک سے محروم کر دیاہے ، شریف خاندان نے ملک پر جمہوریت کے نام پر اپنی بادشاہت مسلط کررکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکپتن میں تحریک انصاف کے عہدیداروں میں خواتین ونگ کی ڈویژنل صدر مس رائے فردوس ہمراہ نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میاں مظہر فرید وٹو،خان علی عمران رتھ، میاں فاروق وٹو، دیوان عظمت چشتی، رخسانہ ،منظور بھٹی سمیت تحریک انصاف کے مرد و خواتین عہدیداران اورکارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ احمد رضا مانیکا نے کہا کہ ضلع پاکپتن میں خواتین کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ہے ، نومنتخب خواتین عہدیدار ان عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور الیکشن کی تیاری کریں، انشاء اللہ الیکشن میں شریفوں عبرتناک شکست ہوگی اور تحریک انصاف پاکستان میں انصاف کا بول بالا کرے گی۔ مس رائے فردوس نے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا 52% ہیں،ان کے بغیر تبدیلی ممکن نہیں ہے ،خواتین ونگ کو فعال کردیا گیا ہے ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع کونسل کا بلڈنگ انسپکٹر دیہاتیوں کیلئے وبال جا ن بن گیا، سادہ لوح لوگوں کو نقشہ چیک کروانے کے بہانے مال بٹورنا معمول بنا لیا،دیہاتیوں کا ارباب اختیا ر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔بتایاگیاہے کہ تحصیل پاکپتن کے مختلف دیہات میں جاکر بھٹی نامی شخص خود کو ضلع کونسل پاکپتن کے محکمہ بلڈنگ کاانسپکٹر ظاہر کرکے دیہاتیوں کے عرصہ دراز سے بنائے گئے مکانات کا نقشہ چیک کرنے کے بہانے بلیک میل کرکے ڈرا دھمکا کر ان سے رقم بٹورنا معمول بنا لیا ۔دیہاتیوں نے مزکورہ شخص کیخلاف سراپا احتجا بنتے ہوئے کہا کہ سال ہا سال ہم نے مکان اور دکانات بنا رکھی ہیں اب ہم اسے کہاں سے نقشے چیک کروائیں،صرف ہمیں بلیک میل کرکے ہمار ے مکان اور دکانیں گرانے کا ڈراوا دے کر ہم سے رقم بٹور رہا ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) طلباء کا اعزاز ،پلے گروپ میں فرسٹ پوزیشن ،نرسر ی میں تھرڈ پوزیشن۔بتایاگیاہے کہ پاکپتن پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری طاہر فرید کے بیٹوں نے سالانہ امتحان میںشاندار پوزیشن حاصل کیں پلے گروپ میں شاندار فرسٹ پوزیشن پر ارحم فرید کو راوین پبلک سکول کے پرنسپل الطاف حسین نے گولڈ میڈل اور تاج جبکہ نرسری کلاس سے تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے پر فیضان فرید کو گولڈ میڈل دیا گیا شاندار کامیابی پر پرنسپل سکول اور صحافی برادری نے طاہر فرید کو مبارکباد پیش کی۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) مقدمہ بازی کی رنجش پر چا را فرا د کابھائیوںپر تشدد۔بتایاگیاہے کہ گائوں14/Sp کے رہائشی ظفر اقبال کی محمد ارشد وغیرہ چار افراد کے ساتھ مقدمہ بازی کی رنجش چل رہی تھی جسکی بنا پر ملزمان نے ظفر اقبال اور اسکے بھائی محمد عباس کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔۔
24-3-17