پیپلزپارٹی بھی احتجاج کی کال دے سکتی ہے،خورشید شاہ

Khursheed Shah

Khursheed Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان احتجاج کی کال دے رہے ہیں، ہوسکتا ہے پیپلزپارٹی بھی احتجاج کی کال دے۔

جیونیوز کے پروگرام کپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے احتجاج کی منزل ایک مگر نوعیت الگ الگ ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہناتھا کہ چوہدری نثار کے الزامات کے جواب میں نوٹس نہیں بھیجیں گے، اگر انہوں نے وزیراعظم سے مک مکا کیا ہے تو الزام دونوں پر عائد ہوتا ہے۔