پٹھان کوٹ واقعے پر پاکستان کا رد عمل خوش آئند ہے، فلپ ہیمنڈ

Uk Foreign Minister

Uk Foreign Minister

اسلام آباد (جیوڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے پاک بھارت مذاکرت کو مسئلہ کشمیر سے مشروط نا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پٹھان کوٹ واقعے پر پاکستان کا رد عمل خوش آئند قرار دیا ہے، سرتاج عزیزکہتے ہیں کہ دہشت گردی سمیت تمام ایشوز پر بات ہونی چاہیے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے برطانوی وزیرخارجہ کی تجویز سے کوئی اختلاف نہ کیا، بلکہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے موقف کوگول کرتے ہوئے ، دہشت گردی سمیت تمام ایشوز پر بات چیت کرنے کی بات کر دی۔

دفترخارجہ اسلام آباد میں مشترکا نیوز کانفرنس میں برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ پٹھان کوٹ واقعے پر تحقیقات کیلئے پاکستان کے عزم کا خیر مقدم کرتا ہے، غیر ریاستی عناصر کو مذاکراتی عمل متاثر کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سلام پیش کرتا ہوں، دنیا میں سب سے زیادہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہوا۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ آئندہ چند روز میں افغان امن عمل کے حوالے سے پیش رفت ہوسکتی ہے۔